ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں بارات کے لئے میوزک سسٹم کی منظوری دینے سے پولس کاانکار

مرڈیشور میں بارات کے لئے میوزک سسٹم کی منظوری دینے سے پولس کاانکار

Sat, 16 Jul 2016 19:51:46    S.O. News Service

بھٹکل:16/ جولائی(ایس او نیوز)مرڈیشور میں ایک شادی کی بارات کے لئے ڈی جے (ڈسک جاکی ؍میوزک سسٹم) کے استعمال کی محکمہ پولس نے منظوری دینے سے انکار کرنے کی وجہ سےافراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، مگربعد میں بارات کے ساتھ پولس نے تحفظ فراہم کرتے ہوئے حالات کو معمول پر لایا، یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق مرڈیشور خنڈک کے ایک نوجوان کی شادی بھٹکل شہر کے ہال میں طئے ہوئی تھی ، اور پہلے سے ہی یہ طئے ہو اتھا کہ شادی کے بعد گھر کو لوٹنے کے وقت بارات کے ساتھ جائیں گے، حالیہ دنوں میں بھٹکل اور اطراف کے علاقوں میں اپنائے جانے والے  ڈی جے (میوزک سسٹم) کے ساتھ لوٹنے کی تیاری تھی۔ لیکن محکمہ پولس نے ڈی جے کے لئے منظوری دینے سے انکار کئے جانے کے نتیجے میں کچھ نوجوان مایو س ہوکر پولس تھانہ پہنچ کر اپنا اعتراض درج کرایا، منظوری تو نہیں دی گئی، لیکن پولس نے بارات کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے حالات کو معمول پر لانےمیں کامیاب ہوگئے۔

کس لئے منظوری سے انکار کیا گیا : کچھ ماہ پہلے مرڈیشور کی ایک شادی میں ڈی جے استعمال کرتے ہوئے بارات جب مسجد کے سامنے  پہنچی تھی،  تونماز کے لئے مسجد پہنچنے والے ایک نوجوان نے اعتراض جتایا تھا، جس پرتنائو پیدا ہوگیا تھا اور مرڈیشور سمیت بھٹکل میں حالات کچھ دیر کے لئے کشیدہ ہوگئے تھے، پھر رات کے اوقات میں شر پسندوں نے مسجد پر پتھراؤ بھی کیا تھا۔ مرڈیشور میں متعلقہ واقعے کے بعد ایک ہفتہ تک کشیدگی دیکھی گئی تھی جس کو دیکھتے ہوئے غالباً اس بار پولس محکمہ نے ڈی جے کے لئے منظوری ہی نہیں دینےکا فیصلہ کیا تھا ۔


Share: